حیدرآباد۔3۔فروری(اعتماد نیوز)وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم
کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ چنانچہ ذرائع کے
مطابق وہ اس معاملہ میں ماہرین
قانون سے اپنے بات چیت کو جاری رکھے ہوئے
ہیں۔ چنانچہ بتایا جاتا ہے کہ بات چیت کے ایک مرحلہ کا بھی اختتام عمل میں
آیا۔چنانچہ وزیر اعلی کے دورہ دہلی کے بعد اس میں مزیدشفافیت کا امکان ہے۔